اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے نجیب ہارون سے متعلق کہا ہے کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں، وہ ایک جذباتی شخص ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ نجیب ہارون کو پتہ چل گیا کہ عمران خان کہیں جانے والے نہیں ہیں . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال میں کسی سے بلیک میل نہیں ہو ں گے .
منحرف اراکین کیلئے توبہ کے دروازے کھلے ہیں واپس آجائیں . سندھ ہائوس پر جو کچھ ہو ا اس کی پارٹی نے کوئی کا ل نہیں دی . اسلام آباد
میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے ہیں ، استعفیٰ د یں اور اور پھر دوبارہ اپنے حلقوں میں الیکشن کیلئے جائیں لوگوں کو فیصلہ کر نے دیں کہ وہ کس کو منتخب کرتے ہیں یہ لوگ پہلے عمران خان کے نام پر ووٹ لیتے ہیں پھر لو ٹے بن جاتے ہیں کسی کو دھوکہ دینا مناسب نہیں اراکین کو کہتا ہو ں کہ توبہ کا دروازہ کھلا ہے واپس آجائیں . انہوں نے کہا کہ تلخیاں بڑھ رہی ہیں کم ہو نی چاہئے منحرف اراکین کے خلاف عوام غم و غصے میں ہیں عمران خان اس صورتحا ل میں بلیک میل نہیں ہو ں گے . مسائل پر بات ہو نی چاہئے ،کوئی تصادم نہیں ہو گا ہم اپنا جلسہ کریں گے اپوزیشن اپنا جلسہ کر ے جو کچھ گزشتہ روز سندھ میں ہوا اس کی ہم نے کوئی کال نہیں دی تھی جو بھی سندھ ہائوس کے باہر یا اند ر ہو ا وہ اچھا نہیں ہوا بعض منحرف اراکین کے رشتہ دار فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں چھڑوایا جائے . قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ منحرف ہونے والے 7 اراکین ہمارے پاس واپس آگئے ہیں اور اتحادیوں سے بھی ہمیں امید ہے کہ ان کا بھی فیصلہ چند دن یا 24 گھنٹوں میں ہی آجائے گا .
. .