(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تاریخی مہنگائی کامجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا . سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے عوام نہ آٹا چاول ، چینی ، دودھ ، دہی ، سبزیاں کھا سکتی ہے اور نہ ہی بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل رہ گئی ہےمہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام نہ گھر کا کرایہ دے سکتے ہیں اور نہ بیمار کی دوائی لے سکتے ہیں کیا کمال تماشہ ہے .

انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھی ہے جبکہ وزارت خزانہ مہنگائی میں کمی کا جھوٹ بول رہی ہے پوری حکومت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جھوٹ بولنے کی اولمپکس جاری ہے آپ کے تین سال میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور افلاس کی چکی میں پیس کر رکھ دیاگیا ہے آپ کا گھر اے ٹی ایمز چلا رہے ہیں، اس لئے آپ کے لئے پاکستان سستا ترین ملک بن گیا ہے عوام سے پوچھیں جنہیں ہر سال ہی نہیں، ہر ماہ اور ہر ہفتے مہنگائی کے ظلم کا شکار ہونا پڑ رہا ہے جن کا اعتماد الیکشن چوری پہ ہو وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتےصرف جولائی کے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء9.4 فیصد اور دیہات میں 7.3 فیصد مہنگی ہوئیں . مریم اورنگزیب نے کہاکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی کا مزید ظلم عوام پر توڑا گیا جون سے جولائی میں ٹماٹر82.40، پیاز34.53، خوردنی گھی 6.70 فیصد مہنگا ہوا خوردنی تیل کی قیمت 6.56 فیصد، چینی5.08 ،آلو4.89 فیصد مہنگے ہوئے دال چنا4.89 فیصد، سبزیاں3.69 ، انڈے 3.48، مصالحہ جات کی قیمت میں 2.65 فیصد اضافہ ہوا جولائی 2020 سے جولائی 2021 کے ایک سال میں گھی،انڈوں سمیت کھانے پینے کی اشیاءمیں ہوشربا اضافہ ہوا گزشتہ اور رواں سال میں خوردنی تیل 33.32، انڈے24.07 فیصد مہنگے ہوئے چین یکی قیمت ایک سال میں 23.01 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 14.92 فیصد اضافہ ہوا جون سے جولائی کے ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 101.63، پیاز47.62، آلو12.66 فیصد مہنگے ہوئے جون سے جولائی کے ایک ماہ میں گھی 3.16، خوردنی تیل 2.27، دودھ1.19 اور چاول 1.05 فیصد مہنگے ہوئے . . .

متعلقہ خبریں