(ن)لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو تاریخی مہنگائی کامجرم قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تاریخی مہنگائی کامجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے عوام نہ آٹا چاول ، چینی ، دودھ ، دہی ، سبزیاں کھا سکتی ہے اور نہ ہی بجلی اور گیس کے بل دینے
کے قابل رہ گئی ہےمہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام نہ گھر کا کرایہ دے سکتے ہیں اور نہ بیمار کی دوائی لے سکتے ہیں کیا کمال تماشہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھی ہے جبکہ وزارت خزانہ مہنگائی میں کمی کا جھوٹ بول رہی ہے پوری حکومت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جھوٹ بولنے کی اولمپکس جاری ہے آپ کے تین سال میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور افلاس کی چکی میں پیس کر رکھ دیاگیا ہے آپ کا گھر اے ٹی ایمز چلا رہے ہیں، اس لئے آپ کے لئے پاکستان سستا ترین ملک بن گیا ہے عوام سے پوچھیں جنہیں ہر سال ہی نہیں، ہر ماہ اور ہر ہفتے مہنگائی کے ظلم کا شکار ہونا پڑ رہا ہے جن کا اعتماد الیکشن چوری پہ ہو وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتےصرف جولائی کے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء9.4 فیصد اور دیہات میں 7.3 فیصد مہنگی ہوئیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی کا مزید ظلم عوام پر توڑا گیا جون سے جولائی میں ٹماٹر82.40، پیاز34.53، خوردنی گھی 6.70 فیصد مہنگا ہوا خوردنی تیل کی قیمت 6.56 فیصد، چینی5.08 ،آلو4.89 فیصد مہنگے ہوئے دال چنا4.89 فیصد، سبزیاں3.69 ، انڈے 3.48، مصالحہ جات کی قیمت میں 2.65 فیصد اضافہ ہوا جولائی 2020 سے جولائی 2021 کے ایک سال میں گھی،انڈوں سمیت کھانے پینے کی اشیاءمیں ہوشربا اضافہ ہوا گزشتہ اور رواں سال میں خوردنی تیل 33.32، انڈے24.07 فیصد مہنگے ہوئے چین یکی قیمت ایک سال میں 23.01 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 14.92 فیصد اضافہ ہوا جون سے جولائی کے ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 101.63، پیاز47.62، آلو12.66 فیصد مہنگے ہوئے جون سے جولائی کے ایک ماہ میں گھی 3.16، خوردنی تیل 2.27، دودھ1.19 اور چاول 1.05 فیصد مہنگے ہوئے۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

51 mins ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

54 mins ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

2 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

2 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

2 hours ago