(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو، اب اقتدار سے چپکے رہنے کا کیا فائدہ ہے؟
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ اگر بقول آپ کے 14 ارکان آپ کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں اور آپ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ 342 کے ایوان میں 165 ارکان آپ کے ساتھ رہ گئے ہیں . گویا آپ اکثریت کھو چکے ہو .
مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آپ وزیراعظم کے منصب کا اخلاقی، قانونی اور آئینی جواز کھو چکے ہو . اب اقتدار سےچپکتے رہنے کا فائدہ کیا ہے؟ عوامی نمائندوں کے سامنے دو راستے ہیں . پہلا یہ کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہو جائیں . دوسرا یہ کہ آپ کی ڈوبتی کشتی میں غرق ہو کر رسوائی اور بدنامی کی تاریخ کا حصہ بن جائیں .
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دوسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے، اس شوکاز نوٹس کا جواب دو جو پوری قوم نے آپ کو دے رکھا ہے . آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی میں دھکیل کر اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟ آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا .
. .