حامد میر اور علی زیدی میں گرما گرم بحث، سینئر صحافی نے حکومتی وزیر کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

(قدرت روزنامہ)حامد میر نے علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پچھلے تین سالوں میں آپ کے ساتھیوں کی جانب سے مسلسل بے بنیاد الزامات کا سامنا کرنا پڑا اگر آپ میڈیا کے کردار پر براہ راست بحث چاہتے ہیں تو میں اس کے لیے تیار ہوں، وقت اور تاریخ بتا دیں میں آجاؤں گا، کیا آپ آئیں گے؟

سینئر صحافی حامد میر اور وفاقی وزیر علی زیدی کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث جاری ہے،اس بحث میں حامد میر نے وفاقی وزیر علی زیدی کو مناظرے کا چیلنج بھی دیدیا۔

سماجی ایپ ٹوئٹر پر اس بحث کا آغاز تب شروع ہوا جب علی زیدی نے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے سندھ سے پیپلز پارٹی کے ایک ایم این اے کو راؤ انوار قرار دیا۔

سینئر صحافی حامد میر نے علی زیدی کے اس جھوٹے الزام کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ

“علی زیدی صاحب پلیز کوئی الزام لگانے سے پہلے تصدیق تو کر لیا کریں جس آدمی کو آپ راؤ انوار قرار دے رہے ہیں وہ سندھ سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے ہیں سندھ ہاؤس میں انکے ساتھ میری گفتگو جمعرات کو نشر ہو چکی ہے انکا نام ذوالفقار علی ہے افسوس مسجد میں وضو کرتے شخص کو بھی آپ نے نہیں بخشا ”

حامد میر کی اس ٹویٹ پر علی زیدی نے لکھا کہ مجھے اپنی غلطی معلوم ہوگئی اور میں نے ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہے تاہم میں نے راؤ انوار کے بارے میں جو لکھا ہے میں ان تمام الفاظ پر ابھی بھی قائم ہوں۔

اس ٹویٹ کے جواب میں حامد میر نے لکھا کہ ‘تھینک یو’

حامد میر کے تھینک یو کے جواب میں علی زیدی نے لکھا کہ

“مجھے امید ہے کہ آپ دوسرے لوگ بھی ایسی ہی ہمت اور کردار کا مظاہرہ کریں گے کہ میڈیا کی غلطیوں کو عوامی طور پر قبول کریں اور ان پر معافی مانگیں اور ایسے معاملات کی غلط رپورٹنگ نہ کریں جو حقیقت سے بہت دور ہیں!

علی زیدی کی اس ٹویٹ پر حامد میر نے جواب دیا کہ “ہمیں پچھلے تین سالوں میں صرف سچ بولنے کی وجہ سے آپ کے ساتھیوں کی جانب سے مسلسل بے بنیاد الزامات اور جھوٹی خبروں کا سامنا کرنا پڑا ہے اگر آپ میڈیا کے کردار پر براہ راست بحث چاہتے ہیں تو میں اس کے لیے تیار ہوں، بس براہ راست بحث کے لیے وقت اور تاریخ بتا دیں۔ میں آجاؤں گا کیا آپ آئیں گے ، کیا آپ تیار ہیں؟”

اس پر علی زیدی نے حامد میر کی ایک پرانی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ آپ نے ہی لکھا ہے؟

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

3 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

4 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

5 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

5 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago