سندھ ہاؤس حملہ افٹرشاکس،پاکستان پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت بھی گرانے کااعلان، طبل جنگ بجادیا گیا
پشاور (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے سندھ ہاؤس حملے کو ریاست پاکستان پر حملہ قراردیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں . نجم الدین نے لواری ہاؤس دیربالامیں نیوز کانفرنس کے دوران کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 45 ارکان ہم سے رابطے میں ہیں اور مرکز کے بعد صوبے میں بھی جلد عدم اعتمادلائیں گے ، اپوزیشن ایک پیج پرہیاور ہم نے نااہل حکومت سے قوم کو نجات دلانے کے لیے کمرکس لیے ہیں،پی ٹی
آئی کے یوتھیے اور کرم فرما کھول کر سن لیں جیالے اینٹ کاجواب پتھر سے دینا خوب جانتے ہیں .
انھوں نے اسلام آباد میں ایسے واقعے پر حملے پر ریاستی اداروں کی خاموشی کو افسوسناک اور معنی خیز قراردیااورکہاکہ خدانخواستہ یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے، عدلیہ، مقننہ، انتظامیہ اور میڈیا کسی خاص جماعت کے آلہ کار بننے کے بجائے اپنی قومی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کریں اورذمہ داروں کونشان عبرت بنایاجائے ورنہ آج جو سندھ کے ساتھ ہوا یہ کل ریاست کی کسی بھی اکائی کے ساتھ ہوسکتاہے.اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان اور سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی بھی موجود تھے .
. .