منحرف پی ٹی آئی رکن نورعالم خان کو دھمکانے والے افراد کون تھے؟پتہ چل گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان سے بدتمیزی کرنے والے اور دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی اوورسیز کینیڈا چیپٹر کے عہدیدار نکلے . نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی عہدیداروں نے نور عالم خان کی ویڈیو بنا کر انہیں دھمکیاں دیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیں .

پاکستان تحریک انصاف کا اوورسیز کا کنونشن چند روز قبل اسلام آباد میں ہوا تھا . اوورسیز پاکستانیز پی ٹی آئی کے اوور سیز کنونشن میں شرکت کے لئے اسی ہوٹل میں قیام پذیر تھے . ویڈیو بنانے والے دونوں

افراد کینیڈین شہری ہیں، ایک کا تعلق پشاور اور دوسرے کا سیالکوٹ ہے . دوسری جانب تحریک انصاف کے باغی اراکین میں شامل نور عالم خان نے ملنے والی دھمکیوں پر ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا . نجی ٹی وی کے مطابق نورعالم خان نے کہا کہ میرے گھر یا اہل خانہ کو نقصان پہنچانے والے سوچ لیں میں نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں . انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے یہ سوچ لیں کہ میں اپنا بدلا لینا جانتا ہوں . نور عالم خان نے کہا کہ چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپیل ہے کہ اس بات کا نوٹس لیں ، منتخب نمائندہ ہوں ، قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتا . خیال رہے کہ گزشتہ روز نور عالم خان نے بتایا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں ملی ہیں . نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں، دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بینظیر بھٹو اور بشیر بلور کے ساتھ ہوا، وہی آپ کے ساتھ ہوگا . رکن قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہے کہ تمھیں اور تمھارے 3 بیٹوں کیساتھ یہی کیا جائے گا . نور عالم خان نے کہا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دار ہوگی . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مائنس ون فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مائنس ون کی سوچ یابات کرتے ہیں ان کیلئے''بلی کے خواب میں چھیچھڑے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہ مائنس مائنس کرتے وہ خود مائنس ہوگئے . ہمارے نزدیک عمران خان کے بغیرپی ٹی آئی کا تصور بھی نہیں، عمران خان تحریک انصاف ہیں اور تحریک انصاف عمران خان ہے . سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی جو پی ٹی آئی کے قیام کی ابتدائی وقت کی ہے . پی ٹی آئی سینیٹر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا کیخلاف آواز بلند کی اور رسول پاکۖ کی شان میں گستاخی پربھی بھرپور آواز بلند کی، پہلی بار کسی لیڈر نے اسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کی قرارداد منظور کرائی . واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گیا اس کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی مشکل ہو جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں