پیٹو بچوں میں اندھا دھند کھانے کا تعلق دماغ سے ہوسکتا ہے،تحقیق میں اہم انکشافات

برکلے(قدرت روزنامہ)پاکستان اور دنیا میں بعض بچے ہمہ وقت اندھا دھند کھاتے رہتے ہیں اور اب معلوم ہوا کہ نارمل بچوں کے مقابلے میں ان کے دماغ کے خاص گوشے یعنی گرے ایریا میں نمایاں فرق ہوسکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس ضمن میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے کیک اسکول سے وابستہ ماہر اسٹوارٹ مرے نے کہا کہ بعض بچے خود پرقابو نہیں رکھ پاتے اور کھاتے پیتے رہتے ہیں۔ ان کے دماغی اسکین سے ظاہر ہوا کہ اس سے دماغ میں نمایاں تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں جسے ایب نارمل تبدیلی بھی کہا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں والدین

اور ڈاکٹروں کو اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔جرنل آف سائیکائٹری ریسرچ میں شائع رپورٹ کے مطابق نو یا دس برس کے پیٹو بچوں کے دماغ کا وہ گوشہ متاثر ہوتا ہے جس کا تعلق، فوائد بٹورنے اور اشتہا سے ہوتا ہے غذائی اشتہا یعنی طلب کو روکنے سے ہوسکتا ہے۔ اس کے متاثر ہونے سے معمولات بگڑتے ہیں اور بسیارخوری کی ایسی کیفیت پیدا ہوتی ہے جسے نفسیات داں ایٹنگ ڈس آرڈر کہتے ہیں۔ایسے بچے بار بار ہسپتال جاتے ہیں، تنا میں رہتے ہیں، موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں اورالگ تھلگ رہنا پسند کرتے ہیں۔ انہی کیفیات کی بنا پر ماہرین نے ایسے بچوں پرتحقیق کی ہے جن کی تعداد 2 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق میں پورے امریکا کے 21 مقامات سے کل 11875 بچے شامل کئے گئے تھے۔ ایٹنگ ڈس آرڈر کے شکار بچوں کے دماغ میں سب سے اہم تبدیلی گرے ایریا میں دیکھی گئی۔لیکن گرے ایریا میں تبدیلی سے دیگر کیا نتائج برآمد ہوسکتے ہیں؟ سائنسدانوں کے مطابق وہ پہلے سے ہی جانتے ہیں کہ ان دماغی تبدیلیوں سے کئی نفسیاتی عوارض پیدا ہوسکتی ہیں۔ تاہم پروفیسر اسٹوارٹ نے اس پر مزید تحقیق کا عندیہ دیا ہے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago