دیکھتے ہیں کون مائی کا لال پاکستان میں او آئی سی ہونے سے روکتا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی(قدرت روزنامہ )گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ دیکھتے ہیں
کون مائی کا لال پاکستان میں او آئی سی ہونے سے روکتا ہے . کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی او آئی سی اجلاس میں رخنہ ڈالے گا تو ریاست اپنے طور سے نمٹے گی .

عمران اسماعیل نے کہا کہ ارکان کی خرید وفروخت کرنے والے شرمناک کام کر رہے ہیں، سندھ ہاؤس میں جو ہوا وہ قابل مذمت ہے، وزیراعظم اور دیگر قیادت نے ورکرز کو تنبیہ کی ہے . گورنر سندھ نے کہا کہ ہم گارنٹی نہیں دے سکتے کہ ہم کارکنان کو کہاں کہاں روکیں گے، منحرف ارکان کو موقع دیا ہے کہ 7 دن میں جماعت میں واپسی کا فیصلہ کریں، جبکہ جو لوگ پیسہ لے چکے ہیں انہیں پھر اللّٰہ حافظ کہتے ہیں . عمران اسماعیل نے کہا کہ جس دن عمران خان اعتماد کا ووٹ لے لیں گے تو یہ پھر ساتھ ہوں گے، عدم اعتماد سے ہم نکلیں گے اور عمران خان مزید مضبوط ہوں گے . گورنر سندھ نے کہا کہ او آئی سی کے فوراً بعد عمران خان کے پاس ترپ کا پتہ ہے، عمران خان اس معاملے پر سرخرو ہو کر مزید طاقت کے ساتھ کام کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں