لندن(قدرت روزنامہ) نیند پوری کرنے کے لیے ہمیں رات کو کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟ ایک برطانوی ماہر نے اس سوال کا حتمی جواب دے دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق ’ایچ نائٹ ڈاٹ کام‘ سے وابستہ سلیپ ایکسپرٹ کیرا پریچرڈ کا کہنا ہے کہ ہماری نیند ’چکروں‘ (Cycles)کی صورت میں ہوتی ہے۔ا ن میں سے ہر چکر لگ بھگ 90منٹ کا ہوتا ہے جس کی ابتداءمیں ہلکی نیند ہوتی ہے، اس کے بعد گہری نیند اور پھر ’ریپڈ آئی موومنٹ‘ کا مرحلہ آتا ہے۔ اس کے بعد نیند ایک بار پھر ہلکی ہو جاتی ہے اور اس کے ساتھ ہی دوسرا چکر شروع ہو جاتا ہے۔
کیرا کا کہنا تھا کہ ”ایک صحت مند بالغ شخص کے لیے 6سے 8گھنٹے کی نیند کافی ہوتی ہے تاہم ہمیں نیند کے اس آخری چکر کے اختتام پر بیدار ہونا چاہیے جب نیند واپس ہلکی ہو رہی ہوتی ہے۔ اگر ہم گہری نیند یا ریپٹڈ آئی موومنٹ کے مرحلے میں بیدار ہو جاتے ہیں تو ہم پر دن بھر غنودگی طاری رہتی ہے اور ہم تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں۔“
کیرا نے بتایا کہ دن میں کسی بھی وقت 10سے 20منٹ کا قیلولہ بھی تازہ دم ہونے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ قیلولہ ہمیشہ 1سے 3بجے سہ پہر کے درمیان کرنا چاہیے۔ قیلولہ کئی طرح کے طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے لہٰذا اس کی پابندی کرنی چاہیے۔ اس سے ذہنی پریشانی اور تناﺅ سے نجات ملتی ہے اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔ اس سے یادداشت بہتر ہوتی ہے اور کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ قیلولے سے بیمار افراد کو شفایاب ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…