علی ظفر کا نیا ترانہ “اللّٰہُ اکبر” حکومتی سطح پر لانچ کردیا گیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف ترین اور چہیتے گلوکاروں میں سے ایک علی ظفر کا ترانہ “اللہُ اکبر” حکومتی سطح پر لانچ کردیا گیا ہے۔

48 ویں وزرائے خارجہ کانفرنس سے قبل لانچ کیا گیا “اللہُ اکبر“ 1974 کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر لانچ کئے گئے ترانے کا ری میک ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تیار کردہ اس گانے کو علی ظفر نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ 1974 میں ریلیز ہونے والے ترانے کو گلوکار مہدی ظہیر نے گایا تھا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بروز ہفتہ اعلان کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا سرکاری ترانہ آج دوبارہ لانچ کیا جارہا ہے۔ ترانے کی لانچنگ تقریب تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر لانچ کیا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپں کا کہنا تھا کہ “ترانے کی تھیم یہ ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو۔”

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی بہت ترقی کر گئی ہے، ترانے کی تیاری میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی گئی ہے۔ یہ گانا جمیل الدین عالی نے لکھا ہے۔

او آئی سی وزارئے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے ترانے میں پرانے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اجلاس میں بڑی تعداد میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ تشریف لائیں گے۔ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کو بہت سے مسائل درپیش ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کی وجہ سے او آئی سی کا جنم ہوا تھا۔ مسلم اُمّہ کو اس وقت بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ او آئی سی اجلاس میں 100 سے زیادہ قرار دادیں پیش کریں گے۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

4 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

13 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

16 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

38 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

40 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

42 mins ago