اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سندھ ہاؤس پر حملے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سندھ ہاؤس پر حملے کے بعد وزیراعظم کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں، وزیراعظم عمران خان فوری استعفیٰ دیں ۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی، دھاوا بولنے اور دھمکیاں دینے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
مرکزی رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری کہتے ہیں اب عمران خان باغی ارکان کو ڈی سیٹ بھی کردیں تب بھی وزیراعظم نہیں رہ سکتے ، ہر دو صورتوں میں عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے الگ ہونا ہے ۔ ایوان میں 172ممبران کے اعتماد والا وزیراعظم ہوتا ہے 156والا نہیں۔
نیئر بخاری کے مطابق نالائق وزیراعظم کی نااہل قانونی ٹیم ابہام پھیلا رہی ہے ، تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعظم کو اسمبلی توڑنے کا اختیار نہیں رہتا ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…