(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی کے23سالہ طوطا خان بگٹی کالے یرقان میں مبتلا ماں کو جگر عطیہ کرکے اس کی جان تو بچا لی لیکن کورونا کے باعث خود موت کو گلے لگا لیا۔
گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹرز کاکہنا ہے ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب رہا مگر کورونا طوطا خان کی جان لے گیا۔ ماں کو ابھی تک طوطاخان کی موت کا علم نہیں وہ بار بار اسکا پوچھتی ہے لیکن اسکے بھائی بہن والدہ کو جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں ۔ وینٹی لیٹر پرجانے سے پہلے طوطا خان نے بھائی سے کہا ماں کو میری خراب طبعیت کا نہ بتانا پریشان ہوجائے گی۔
طوطا چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبرپر تھا اور وہ والدہ کے بہت قریب تھا۔ ڈاکٹرز نے جگر ٹرانسپلانٹ کا کہا تو طوطا خان سب سے پہلے تیار ہوا کہ وہ ماں کو اپنا جگر عطیہ کرے گا۔ اسکے بہن بھائیوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بھائی پرفخرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیوہ ماں نے کشیدہ کاری کرکے ہمیں پالا ماموں اور رشتے دار بھی مدد کرتے رہے۔
یادرہے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں اب تک 600 لیور ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں مگر جگر عطیہ کرنے والے کسی بھی شخص کی یہ پہلی موت ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…