اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے ارکان کی تعداد 190سے بھی تجاوز کر گئی ہے، اتحادیوں کے ساتھ کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا .
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اپریل تک نہیں جانے دیں گے .
ہر قیمت پر اس حکومت کو گھر بھیجیں گے . جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے . آئین سے انحراف کوئی بھی نہیں کر سکتا،عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی تو اس کو بطور عدلیہ کا فیصلہ لیں گے .
انہوں نے کہا کہ عمران خان گالیاں دیتے ہیں یہ نوجوانوں کو کیا درس دے رہے ہیں؟ہر کسی کو چور چور کہنا کیا یہی سیاست ہے؟ عوام کو دیکھنا چاہیے نالائق لوگوں کو ملک کا سربراہ بنا دیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ دھرنے سے متعلق فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے .
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے گنتی 190 سے بھی بڑھ گئی ہے، حکومت کےاتحادی ایک دودن میں فیصلہ کرسکتےہیں، اتحادی بھی واضح کرچکےہیں کہ وہ حکومت کے ساتھ مزیدنہیں چل سکتے . انہوں نے واضح کیا کہ اتحادیوں کے ساتھ کوئی تحریری معاہدےکی بات نہیں ہوئی، اتحادیوں کوکوئی گارنٹی نہیں دی گئی اور انہیں کسی معاہدےکا علم نہیں ہے .
. .