“گنتی 190 سے بڑھ گئی” مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ، اتحادیوں بارے بھی صورت حال واضح کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس تحریک عدم اعتماد  کے لیے ارکان کی تعداد 190سے بھی تجاوز کر گئی ہے، اتحادیوں کے ساتھ کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اپریل تک نہیں جانے دیں گے۔ہر قیمت پر اس حکومت کو گھر بھیجیں گے۔جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،یہ افواہیں پھیلا رہے  ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔ آئین سے انحراف کوئی بھی نہیں کر سکتا،عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی  تو اس کو بطور عدلیہ کا فیصلہ  لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گالیاں دیتے ہیں یہ نوجوانوں کو کیا درس دے رہے ہیں؟ہر کسی کو چور چور کہنا کیا یہی سیاست ہے؟ عوام کو دیکھنا چاہیے نالائق لوگوں کو ملک کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے متعلق فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس تحریک عدم اعتماد کیلئے گنتی 190 سے بھی بڑھ گئی ہے،  حکومت کےاتحادی ایک دودن میں فیصلہ کرسکتےہیں، اتحادی بھی واضح کرچکےہیں کہ  وہ حکومت کے ساتھ مزیدنہیں چل سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ  اتحادیوں کے ساتھ کوئی تحریری معاہدےکی بات نہیں ہوئی، اتحادیوں کوکوئی گارنٹی نہیں دی گئی اور انہیں کسی معاہدےکا علم نہیں ہے۔

Recent Posts

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

1 hour ago

مادھوری کے حسن کا جادو، اجے دیوگن نے پہلی ملاقات پر اپنا چہرہ جلا دیا

ممبئی)(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے…

2 hours ago

سیکیورٹی خدشات، ضلع خیبر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

پشاور (قدرت روزنامہ)انتہائی لیول کےتھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ…

2 hours ago

زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

2 hours ago

بنگلہ دیش کے سنیئر کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈھاکہ(قدرت روزنامہ)شکیب الحسن کے بعد بنگلہ دیش کے ایک اور سینئر کھلاڑی محمود اللہ نے…

3 hours ago

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے

لاہور (قدرت روزنامہ )سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ شنگھائی…

4 hours ago