اوکاڑہ (قدرت روزنامہ) جی ٹی روڈ پر رینالہ خورد بائی پاس نزد میرج ہال کے قریب تیز رفتار بس نے چار باراتی گاڑیوں کو ٹکر مار دی جو کہ سڑک کنارے کھڑی تھیں حادثہ کے نتیجہ نتیجے میں والد سمیت تین بچے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے . والدہ اور بچے نے جلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر زندگی بچائی .
زخمی اور نعشیں ہسپتال منتقل .
کر دی گیں تفصیلات کے مطابق چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ذوالفقارعلی اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں سوار برات میں شامل براستہ جی ٹی روڈ رینالہ خورد اوکاڑہ آئے اور گاڑی میرج ہال کے بعد دیگر گاڑیوں کے ساتھ کھڑی کردی اسی دوران تیز رفتار مسافر بس آء اور براتیوں کی چار گاڑیوں سے ٹکرا گئی ایک گاڑی فصل میں جا گری جس کے باعث گاڑی کو آگ لگ گئی آگ لگنے سے ذوالفقار علی اس کے تین بچے ابو ہریرہ ابوبکر اور اسے جلتی گاڑی میں جھلس کر جاں بحق ~ہوگئے جلتی گاڑی سے ذوالفقار کی بیوی اور ایک بچے نے چھلانگ لگا کر زندگی بچائی اس حادثہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینسز فوری، 1 فائر وہیکل اور 1 ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اس سے قبل لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی کو لگی آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے ریسکیو ٹیموں نے تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا چار جانحق ہونے والوں کی نعشوں کو رینالہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا بس ڈرائیور جاے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے فرار ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے خواتین مرد چیخ و پکار کرنے لگے اور خوشیوں بھرے گرانے میں صف ماتم بچھ گئی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کردی
. .