اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے پہلے عدم اعتمادکامیاب ہوچکاہے . عمران نیازی کاوزیراعظم رہنے کاکوئی جواز نہیں .
اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران نیازی پراپنے پارٹی کے دودرجن سے زیادہ اراکین اسمبلی عدم اعتمادکابرملااظہارکر چکے ہیں . عمران نیازی کے پاس ممبرزکی کمی کے ساتھ شرم اورحیائ کی بھی کمیہے . انہو ں نے کہا سندھ ہاوس پر حملے میں ٹائیگر فورس کے غنڈوں کے ساتھ دوایم این اے بھی شریک جرم رہے . پی ٹی آئی کے ان دو اراکین کی ہدایات پریہ دہشت گردی ہوتی رہی . انہوں نے
کہا چیف جسٹس کاسندھ ہاوس پرحملے کانوٹس لینا مثبت اقدام ہے . حملے میں ملوث دوایم این اے سمیت فوادچوھدری اورشیخ رشید کوبھی عدالت سے طلب کرنے کی درخواست ہے . انہوں نے کہا فوادچوھدری چنددنوں سے اشتعال انگیزاوردھمکی آمیزبیانات دیتے رہے . انہوں نے کہا فوادچوھدری نے سندھ ہاوس پرحملہ کرنیوالوں کوبچے کہا . جوکہ حملے کوجواز فراہم کرنے کیمذموم کوشش ہے . انہوں نے کہا شیخ رشید نے ایک ناکام وزیرداخلہ کی حیثیت سے کیاذمہ داری اداکی ہے . حملے میں ملوث افراد سمیت دو ایم این اے کوعبرتناک سزاملنی چاہئے . انہوں نے کہا فوادچوھدری نے اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی اورغنڈہ گردی میں سہولت کارکاکرداراداکیاہے .
. .