اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ سے پہلے عدم اعتمادکامیاب ہوچکاہے۔ عمران نیازی کاوزیراعظم رہنے کاکوئی جواز نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران نیازی پراپنے پارٹی کے دودرجن سے زیادہ اراکین اسمبلی عدم اعتمادکابرملااظہارکر چکے ہیں ۔ عمران نیازی کے پاس ممبرزکی کمی کے ساتھ شرم اورحیائ کی بھی کمیہے۔ انہو ں نے کہا سندھ ہاوس پر حملے میں ٹائیگر فورس کے غنڈوں کے ساتھ دوایم این اے بھی شریک جرم رہے۔ پی ٹی آئی کے ان دو اراکین کی ہدایات پریہ دہشت گردی ہوتی رہی۔ انہوں نے
کہا چیف جسٹس کاسندھ ہاوس پرحملے کانوٹس لینا مثبت اقدام ہے۔ حملے میں ملوث دوایم این اے سمیت فوادچوھدری اورشیخ رشید کوبھی عدالت سے طلب کرنے کی درخواست ہے۔ انہوں نے کہا فوادچوھدری چنددنوں سے اشتعال انگیزاوردھمکی آمیزبیانات دیتے رہے۔ انہوں نے کہا فوادچوھدری نے سندھ ہاوس پرحملہ کرنیوالوں کوبچے کہا۔ جوکہ حملے کوجواز فراہم کرنے کیمذموم کوشش ہے۔ انہوں نے کہا شیخ رشید نے ایک ناکام وزیرداخلہ کی حیثیت سے کیاذمہ داری اداکی ہے۔ حملے میں ملوث افراد سمیت دو ایم این اے کوعبرتناک سزاملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا فوادچوھدری نے اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی اورغنڈہ گردی میں سہولت کارکاکرداراداکیاہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…