ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سامنے آتے ہی پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے ۔ معاشی ماہرین کے مطابق درآمدی بل بڑھنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دبائو کا شکارہے،تجارتی خسارہ بڑھنے سے بھی روپے پر پریشر بڑھ گیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.60روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 179روپے سے بڑھ کر180.50روپے اور قیمت فروخت179.10روپے سے بڑھ کر180.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.50روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 179روپے سے بڑھ کر180.50روپے اور قیمت فروخت179.50روپے سے بڑھ کر181روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 4روپے اور5.50روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یورو کی قیمت خرید194روپے سے بڑھ کر198روپے اور قیمت فروخت196روپے سے بڑھ کر200روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231روپے سے بڑھ کر236روپے اور قیمت فروخت233روپے سے بڑھ کر238.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

Recent Posts

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

14 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

25 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

36 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

48 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

58 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

1 hour ago