(قدرت روزنامہ)ہمارا باورچی خانے میں اگرچہ مصالحے ۔ سبزیاں موجود ہوتی ہیں جو کہ کھانا بنانے کے دوران استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ طبی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ ان اشیا میں ایسے اثرات موجود ہوتے ہیں جن کے استعمال سے بڑے بڑے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے-
پیاز کے استعمال کے جادوئی فوائد
پیاز ہمارے باورچی خانے میں عام استعمال کی سبزی ہے جس کو کھانے کے پکانے کے دوران استعمال کے ساتھ ساتھ سلاد میں کچا بھی کھایا جاتا ہے- زبان کے ذائقے کے ساتھ ساتھ یہ سبزی بہت سارے طبی مسائل کا بھی حل اپنے اندر پوشیدہ رکھتی ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں اس حوالے سے آج ہم آپ کو بتائیں گے-
بے اولاد افراد کے لیے
بے اولاد جوڑوں کی اس نعمت سے محرومی کا ایک سبب مردوں کی مردانہ طاقت کی کمزوری بھی ہو سکتی ہے جس کے علاج کے لیے ڈاکٹر حضرات مختلف ادویات اور سرجریز تجویز کرتے ہیں- ایسے افراد اگر ہر روز ایک گلاس پیاز کا جوس پی لیں تو اس سے ان کی اس کمزوری کا خاتمہ ممکن ہوسکتا اور اولاد ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے-
نکسیر پھوٹنے والے افراد کے لیے
پیاز میں بڑی مقدار میں وٹامن سی اور بائیو فلینائيڈ موجود ہوتے ہیں جن افراد کے ناک سے اکثر خون جاری ہو جاتا ہے یا نکسیر پھوٹتی ہے- ایسے افراد کو چاہیے کہ پیاز کو کاٹ لیں اور دن میں دو سے تین بار اس کو سونگھیں اس کے سونگھنے سے ناک کے اندر کی کمزور نسوں کو طاقت ملتی ہے اور نکسیر پھوٹنے کا عمل رک جاتا ہے-
موڈ کو بہتر بناتا ہے
پیاز کا اہم جز فولیٹ ہوتا ہے جو کہ وٹامن بی 9 کا دوسرا نام ہوتا ہے یہ وٹامن ڈپریشن کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- اس کے استعمال سے ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہے اور یہ ڈپریشن کا سبب بننے والے اجزا کو تحلیل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- موڈ کو بہتر بنانے کے لیے کچے پیاز کو کھانے کے ساتھ سلاد کی صورت میں کھانے سے انسان کو ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہے اور تازگی ملتی ہے-
دانتوں کو سڑن سے بچاتا ہے
سلاد میں کچے پیاز کو چبانا دانتوں کی صحت کے لیے بھی کئی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے- پیاز کے اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے- اس وجہ سے اس کو روزانہ کچھ منٹ تک چبانے سے منہ میں دانتوں کے درمیان موجود بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے دانتوں کے اندر کیڑا لگنے کا عمل رک جاتا ہے-
نزلہ زکام سے نجات دلاتا ہے
عام طور پر موسم کے بدلنے کی صورت میں گلے میں خراش اور نزلہ زکام کی شکایت ہونا ایک عام سی بات ہے جس کے لیے لوگ مہنگے کھانسی کے سیرپ استعمال کرتےہیں لیکن اس کے سائڈ افیکٹ دیگر مسائل کا شکار کر سکتے ہیں- اس کی جگہ پر پیاز کا سیرپ بنا کر دن مین تین ٹائم اس کے دو چمچ پینے سے نہ صرف فلو ، نزلہ زکام سے آرام ملتا ہے بلکہ یہ سستا ہونے کے ساتھ ساتھ مضر اثرات سے بھی پاک ہوتا ہے- پیاز کا سیرپ بنانےکے لیے ایک پیاز کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ ہیں اور اس کو ایک گلاس پانی میں چھ سے آٹھ گھنٹوں کے لیے بھگو لیں اس کے بعد اس کو چھان کر کسی بوتل میں ڈال لیں اور اس کا استعمال ہدایات کے مطابق کریں-
کان کے درد کے لیے
کان کے اندر بعض اوقات انفیکشن کی صورت میں درد ہو جاتا ہے یہ درد بہت شدید اور تکلیف دہ ہوتا ہے اس کے لیے ایک پیاز کو لے کر ایک گلاس پانی میں اس وقت تک ابالیں جب تک پیاز بالکل نرم نہ ہو جائے اس کے بعد ململ کے کپڑے مین اس پیاز کو نچوڑ لیں- نکلنے والے عرق کو ٹھنڈا ہونے پر دو سے تین قطرے دکھتے ہوئے کان میں ٹپکائیں چند ہی منٹوں میں درد سے نجات پائیں-
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…