منحرف ارکان کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا، کتنے ارکان نے واپسی کیلئے رابطہ کر لیا؟ وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ منحرف اراکین میں سے کچھ کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ ندامت میں ہم سے رابطے کررہے ہیں . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کیساتھ میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ منحرف اراکین میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور وہ اب ہم سے دوبارہ رابطے کررہے ہیں، عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنے سے پہلے تک ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں .

اس موقع پر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 منحرف اراکین نے پارٹی میں واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ بقیہ بھی جلد واپس آجائیں گے، جہانگیرترین گروپ سے بھی بات چیت کی جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ہماری مشاورت سے ہی حتمی فیصلہ کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں