لاہور/کراچی(قدرت روزنامہ) فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر دی گئی، اضافہ فروری کے لیے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے جس پر 31 مارچ کو سماعت کی جائے گی .
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کوئلے سے 31.70 فیصد، فرنس آئل سے 6.51 فیصد ،مقامی گیس سے 11.36اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی . فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، فروری
کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی . دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بری خبرہے، بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے . بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 4 اپریل کو سماعت کرے گا . منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب 95 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا .
. .