اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر وسطی ا ورجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا . تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی ا ورجنوبی علاقوں میں بدستور گرم رہے گا . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی . ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا . سب
سے زیادہ بارش(ملی میٹر): گلگت بلتستان: بابوسر 17، استور07 ،اسکردو 03 ، بونجی ،بگروٹ 02، گلگت، گوپس 01، خیبر پختونخوا:میرکھانی 11 اوردروش میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: شہیدبینظیرآباد43اورسبی میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .
. .