ملک میں پٹرول کے شدید بحران کا خدشہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ملک میں پٹرول کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے، حکومت کو بروقت خبردار کرنا چاہتے ہیں . حکومت نے بروقت اقدامات نہ کئے تو ملک میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگا .

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے . سلیم مانڈی والا نے کہاکہ اس وقت ملک میں فقط 8 دن کا پٹرول رہ گیا ہے، حکومت کو بروقت خبردار کرنا چاہتے

ہیں، حکومت نے بروقت اقدامات نہ کئے تو ملک میں پٹرول کا شدید بحران پیدا ہوگا . انہوں نے کہاکہ حکومتی فیصلوں اور ناقص پالیسیوں کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں، حکومت آئل کمپنیز کو آن بورڈ لے اور انکے تمام تحفظات دور کرے، حکومت یونہی خاموش تماشائی بن کر بیٹھی رہی تو ملک کو شدید بحران کا سامنا کرنا پڑے گا .

. .

متعلقہ خبریں