وفاداریاں تبدیل کرنے میں عمران خان کو اپنا استاد مانتا ہوں، منحرف رکن اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ پارٹی وفاداری تبدیل کرنے میں عمران خان کو ہی اپنا استاد مانتا ہوں۔ پی ٹی آئی ایم این اے ملک احمد حسن ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ن لیگ کے 12 ایم پی ایز سے مل کر وفاداری تبدیل کرنے کی بنیاد رکھی تھی۔احمد حسن ڈیہڑ کا کہنا تھا کہ خان صاحب
نے کہا دوسری پارٹی کے لوگوں کو ساتھ ملا رہا ہوں، دوسری پارٹی کے لوگوں کو ملانا بےغیرتی نہ سمجھا جائے، پارٹی تبدیلی کے لیے عمران خان کو استاد مانتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں سے عمران خان ملیں تو کہتے ہیں وکٹ گرا دی، خان صاحب، ہمارا کُتا، کُتا، آپ کا کتا ٹومی، کتنی خطرناک بات ہے کہ نیوٹرل کو جانور کہہ کر ان کو میسج دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا عمران خان کہتے ہیں آٹے، دال میں نہ الجھاؤ، بین الاقوامی امور دیکھنے دو، عمران بتائیں، ابھی تک ایف اے ٹی ایف سے کیوں نہیں نکل سکے۔احمد حسن ڈیہڑ کا مزید کہنا تھا خان صاحب آپ کی کامیابی کے جھنڈے ہم نے بہت دیکھ لیے ہیں، عمران خان کی شکل نہیں، نظریہ دیکھ کر آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شروع سے ہی مائنس ون کے دلدادہ ہیں، شاہ محمود قریشی کو لابنگ کرنے پر ہی زرداری صاحب نے نکالا تھا، شاہ محمود اب بھی مائنس ون کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا حالات سے لگتا ہے کہ حکومت کو جہانگیر ترین کی بد دعا لگی ہے، جہانگیر ترین اور علیم خان پر بڑے ظلم کیے گئے۔اس سے قبل ایک اور منحرف رکن اسمبلی عبدالغفار وٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ مجھ پر سندھ ہاؤس جانے اور پیسے لینے کا الزام لگایا گیا، کبھی سندھ ہاؤس گیا ہی نہیں اور رشوت لینے اور دینے کو حرام سمجھتا ہوں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago