عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہو گا، ترین گروپ کے اراکین نے حکومتی شخصیات سے ملاقات میں دوٹوک فیصلہ سنا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)حکومتی شخصیات کی ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ، رہنماؤن کا کہناہے کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا . تفصیلات کے مطابق مراد راس کی قیادت میں حکومتی
وفد نے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی جس دوران ترین گروپ نے عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ پھر سے دہرایا اور کہا کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن عثمان بزدار کو تبدیل کرنا ہو گا، ترین گروپ کے 17 اراکین اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست پیش کر دی ہے اور مسائل سے آگاہ کیا .

حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم یا وزیراعلیٰ سے ملاقات کی پیشکش بھی کر دی . حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو آگاہ کر دیاہے ، ترین گروپ کا پہلا مطالبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی ہے . حکومتی ٹیم کی جانب سے آج ایک مرتبہ پھر سے ترین گروپ سے رابطے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں