عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہو گا، ترین گروپ کے اراکین نے حکومتی شخصیات سے ملاقات میں دوٹوک فیصلہ سنا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)حکومتی شخصیات کی ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ، رہنماؤن کا کہناہے کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مراد راس کی قیادت میں حکومتی
وفد نے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی جس دوران ترین گروپ نے عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ پھر سے دہرایا اور کہا کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن عثمان بزدار کو تبدیل کرنا ہو گا، ترین گروپ کے 17 اراکین اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست پیش کر دی ہے اور مسائل سے آگاہ کیا ۔ حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم یا وزیراعلیٰ سے ملاقات کی پیشکش بھی کر دی ۔حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو آگاہ کر دیاہے ، ترین گروپ کا پہلا مطالبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی ہے ۔ حکومتی ٹیم کی جانب سے آج ایک مرتبہ پھر سے ترین گروپ سے رابطے کا امکان ہے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago