صبح کے ناشتے کی اہمیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرینِ صحت کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی اور بار بار اس کی یاد دہانی بھی کروائی جاتی ہے کہ صبح کے ناشتے کی بہت اہمیت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ ہر عمر کے افراد کے لیے بہت ضروری ہے، یعنی بچے ہوں یا بڑے، مرد ہوں یا خواتین، جوان ہوں یا بزرگ ہوں، سب ہی کو ناشتہ لازمی کرنا چاہیے۔
ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایسے افراد جو کہ ملازمت پیشہ ہیں ان کے لیے تو ناشتے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
ملازمت پیشہ افراد کو صبح اُٹھنے کے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرنا چاہیے اور ناشتے کے لیے خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد بھاری اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے بجائے صحت بخش اور ہلکی پھلکی غذاؤں کا انتخاب کریں۔
دلیہ، کارن فلیکس، پھل، انڈے یا ڈبل روٹی میں بھی تھوڑی بہت غذائیت پائی جاتی ہے، اس لیے ملازمت پیشہ افراد ناشتے میں ان چیزوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کسی بھی طرح کی ہلکی پھلکی غذائیت سے بھرپور کھانے ناشتے کے لیے بہترین ہیں۔
ماہرین نے ملازمت پیشہ افراد کو ناشتے میں بھاری غذاؤں جیسے کے پراٹھے، لسی، حلوہ پوری وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کرنے کو اس لیے کہا ہے کیونکہ ایسی غذاؤں سے جسم پر سستی طاری ہوتی ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

4 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

6 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

6 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

6 hours ago