پیسے لینے والے اراکین اسمبلی واپس آجائیں میں معاف کردوں گا : عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہاہے کہ میرے جو بھی اراکین اسمبلی پیسے لے چکے ہیں وہ واپس آجائیں میں انہیں معاف کردوں گا ۔وزیراعظم عمران خان نے مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم این ایز کو کروڑوں روپے دے کر خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، چھانگا مانگ کے دن چلے گئے ہیں، عوام ضمیر فروش اراکین اسمبلی کے نام جان گئے ہیں، اپوزیشن کو شرم آنی چاہیے یہ ملک کے ساتھ وہ کرنے جارہے ہیں جو دشمن کرنا چاہتاہے ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ ن لیگ والو تم نے توآصف زرداری پر اربوں روپے کے کیس بنائے اور جیل میں ڈالا ، شہبازشریف نے آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالنا تھا ، پیپلز پارٹی والوں تم نے ن لیگ پر حدیبیہ پیپر ملز کا کیس بنایا ہواہے ، فضل الرحمان آپ جواب دیں آپ کو ڈیزل کا خطاب تو ن لیگ نے دیا تھا ، آپ کے خلاف شہداءکی زمینوں پر قبضے کا کیس ن لیگ کے دور میں بنایا گیا تھا ۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ ایم این ایز کو خرید کر واپس لے آئیں ، میں نے جواب دیا کہ عوام کا پیسہ چوری کر کے حکومت بچانے سے بہتر ہے کہ حکومت چلی جائے ، مجھے آخرت کی فکر ہے ، اگر ایم این ایز کو خرید کر حکومت بچانی ہے تو ایسی حکومت پر لعنت ہے ، سب لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے پیسے کیلئے پارٹی چھوڑی ہے ۔

Recent Posts

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

3 mins ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

6 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

11 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago