بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سی پی پی نے نیپرا میں فروری کی فیول ایڈجسمنٹ کیمد میں بجلی کی قیمت 4 روپے99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر ہے، کیوں کہ بجلی کی قیمت 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی ہے، اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کرے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ فروری میں کوئلے سے 31.70 فیصد، فرنس آئل سے 6.51 فیصد، مقامی گیس سے 11.36، ایل این جی سے 15.16 فیصد، اور جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جب کہ فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی 10 مارچ کو نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی 5.94 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی، جس سے بجلی صارفین پر58 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Recent Posts

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی ڈرامہ ایکٹریس کی سیاست میں انٹری

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست…

12 mins ago

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ…

22 mins ago

دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے…

30 mins ago

کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹو ائیرویز کو کارگو لائسنس جاری کردیا۔ایکسپریس…

39 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

48 mins ago

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے عوام کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں…

57 mins ago