اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور صاحب کو معاون خصوصی برائے امورِسی پیک تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے امورِ سی پیک مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور صاحب کو معاون خصوصی برائےامورِ تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور صاحب خوش آمدید اور اللہ
آپکا حامی و ناصر ہو۔واضح رہے کہ عاصم سلیم باجوہ نے چیئرمین سی پیک کے عہدے سے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے ۔ جس کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ’’ میں اللہ پاک کا شکر گزار جس نے سی پیک جیسے ادارے کو چلانے کیلئے مجھے موقع دیا اور ایسا وزیراعظم عمران خان کے اعتماد اور تعاون کے بغیر یقیناً ناممکن تھا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ سی پیک پر مستقبل کیلئے پیشرفت کا راستہ متعین ہے اور سی پیک ہمیں ایک مکمل ترقی پسند اور ترقی یافتہ ملک بنائے گا جبکہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ خالد منصور میں سی پیک کو آگے لےجانےکی پوری صلاحیت ہے۔
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…