وفاقی پولیس کی ترقیوں میں من پسند افسران کو نوازے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی پولیس کی ترقیوں میں من پسند افسران کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون کے مطابق حق دار ترقی کے منتظر افسران کو مایوسی کا سامنا ہے ،2021 میں ترقی کیلئے پولیس افسران کی ڈی پی سی ہوئی ،منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے 7 افسران کو نظر انداز کیا گیا،متاثرہ پولیس افسران نے داد رسی کے لئے درخواست دیدی۔درخواست وزیر اعظم،آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو دی گئی ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے والے افسران کو نظر انداز کیا گیا ،محکمانہ طور پر کئی دفعہ

کوشش کی لیکن داد رسی نہ ہوئی ۔درخواست کے مطابق اسلام آباد پولیس کے بیشتر افسران کانسٹیبل رینک میں 16 سال جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر 14 سال کام کر چکے ہیں ۔ درخواست میں کہاگیاکہ مذکورہ پولیس افسران پولیس رول 1994 کے تحت ترقی کا حق رکھتے ہیں ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago