اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نےچیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا، وزیراعظم کے اعتماد اور تعاون کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہ ہوتا۔ان کا کہنا تھاکہ سی پیک پر مستقبل کیلئے
پیشرفت کا راستہ متعین ہے اور سی پیک ہمیں ایک مکمل ترقی پسند اور ترقی یافتہ ملک بنائے گا جبکہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ خالد منصور میں سی پیک کو آگے لےجانےکی پوری صلاحیت ہے۔
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…