3سال منتوں سے نکالے، اب حکومت کو کام کرنا ہوگا، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا بڑا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم جن کی منتیں کرتے رہے وہ ہمارے ہی برتن توڑتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو کام کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سے سے ارکان اسمبلی استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور کیے جانے کے بعد انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بل آئے ہم نے کبھی نہیں روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سال منتوں سے نکالے ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اب ان کو جرات نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح طورپر

کہا کہ حکومت اپنی گورننس درست کرے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک بیوروکریٹ اٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ میں کسی کو جواب دہ نہیں ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ اب حکومت کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب منتوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کام کرکے دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب باقی عرصہ ڈلیور کر کے دکھائے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بل لاگو ہوچکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک دو بیوروکریٹس نے بات کا بتنگڑ بنایا۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اب بل گورنر کے پاس نہیں جائے گا اور اس کا گزٹ نوٹی فکیشن ہم جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1122 کا ادارہ بنایا مگر بیورورکریسی اسے چلنے نہیں دے رہی تھی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اس ادارے کو آزاد ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی جو چاہتی ہے وہ کرتی پھر رہی ہے۔

Recent Posts

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

13 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

22 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

26 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

43 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

45 mins ago