بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا سنجے دت اور جنرل پرویز مشرف کی ملاقات پر غصے کا اظہار ، سنجو بابا کو دہشت گرد قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی سوشل میڈیا صارفین بالی ووڈ کے سنجو بابا اداکار سنجے دت کو ’’دہشت گرد‘‘ کہہ رہے ہیں۔چند روز پہلے اداکار سنجے دت اور سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔تصویر میں سابق صدر پرویز مشرف کو وہیل چیئر پر بیٹھے جا سکتا ہے جب کہ سنجے دت ان کے برابر میں کھڑے ہوکر کوئی بات کرر ہے ہیں۔ دونوں نے جم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے دونوں کسی جم میں ہیں۔ تاہم یہ تصویر

کب کی ہے اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل منظر عام پر نہیں آئی۔متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں دونوں کی ملاقات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں بلکہ حادثاتی طور پر ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی صدر اور بالی ووڈ اداکار کی تصویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین سنجے دت اور جنرل پرویز مشرف کی ملاقات پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے تو اس عام سی ملاقات کو ایک الگ ہی رنگ دیتے ہوئے سنجے دت کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دے دیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا حیرت ہے کیا اس ملاقات کے بارے میں سیکیورٹی ایجنسیز کو معلوم ہے؟کچھ بھارتی صارفین تو اتنے برہم نظر آئے کہ بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کی حکومت سے سنجے دت کو ریاست کے برانڈ ایمبیسیڈر سے ہی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ سنجے دت اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے دونوں کی وائرل تصویر کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

4 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

9 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

17 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

24 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

32 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

1 hour ago