کوشش ہورہی ہے کہ ادارے نيوٹرل نہ رہيں،بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، کردارکرشی کررہی ہے اور يہ کوشش کررہے ہیں کہ ادارے نيوٹرل نہ رہيں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزيراعظم نے نيوٹرل کو جانور کہنے والے بيان پر معافی نہيں مانگی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر بیرونی دباؤ اور کرپشن کی بات کررہے ہو، باقی باتیں چھوڑو ہمت ہے تو پارلیمان میں مقابلہ کرو، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عوام خود آپ کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ عوام ممبر کو ووٹ نہ دینے پر سزادیں گے، عمران خان نے آئین توڑا،پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا،انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ ہے جو ہمارے حقوق اور ووٹ کے تحفظ کیلئے تیار ہے، آئین کہتا ہے 14 دنوں کے اندر اجلاس بلایا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کانفرنس کشمیر پر نہیں بلکہ افغانستان پر ہورہی ہے، يہ او آئی سی کانفرنس طالبان کیلئے ہورہی ہے۔ وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ بھارتی خارجہ پالیسی اپنا رہے ہو، آپ کوٹاسک ملاکہ ملک کی خودمختاری پرحملہ کرو، عمران خان کاکام تھامشرف کے تھری پوائنٹ ایجنڈے پر کام کرے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہ سمجھو آپ بھٹو بن سکتے ہو،نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے، عمران خان نے خارجہ پالیسی کو فائدے کے بجائے نقصان پہچایا، آپ نے ریاست مدینہ کے نام پر تباہی مچائی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago