شاہین آفریدی کی اداکار احمد علی اکبر سے انوکھی فرمائش

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو زیادہ نہیں جانتے لیکن خواہش ہے کہ اگر مجھ پر کوئی فلم بنے تو میرا کردار احمد علی اکبر نبھائیں۔

سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں مختلف سوالوں کے جواب دیتے دیکھا گیا۔
میزبان نے شاہین سے سوال کیا کہ اگر ان پر فلم بنائی جائے تو وہ کس اداکار کو اپنا کردار نبھانے کا کہیں گے؟
سوال کے جواب میں شاہین نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا کردار ڈرامہ سیریل پری زاد میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار احمد علی اکبر نبھائیں۔
پسندیدہ پاکستانی اداکاروں سے متعلق سوال پر شاہین نے معذرت کی اور کہا کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو نہیں جانتے۔
ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہد آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جبکہ انٹرنیشنل کیریئر کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے مشکل بلے بازوں کا سامنا نہیں کیا۔
شاہین نے مزید بتایا کہ وہ اپنے موبائل فون میں سب وے گیم کھیلتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ بھی یہی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago