صبح ناشتے کی کیا اہمیت ہے، غذائی ماہرین نے حیران کن فواد بیان کردیئے

(قدرت روزنامہ)ماہرینِ صحت کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے بعد یہ بات ثابت ہوگئی اور بار بار اس کی
یاد دہانی بھی کروائی جاتی ہے کہ صبح کے ناشتے کی بہت اہمیت ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ ہر عمر کے افراد کے لیے بہت ضروری ہے، یعنی بچے ہوں یا بڑے، مرد ہوں یا خواتین، جوان ہوں یا بزرگ ہوں، سب ہی کو ناشتہ لازمی کرنا چاہیے۔ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایسے افراد جو کہ ملازمت پیشہ ہیں ان کے لیے تو ناشتے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ملازمت پیشہ افراد کو صبح اُٹھنے کے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرنا چاہیے اور ناشتے کے لیے خاص طور پر ملازمت پیشہ افراد بھاری اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے بجائے صحت بخش اور ہلکی پھلکی غذاؤں کا انتخاب کریں۔دلیہ، کارن فلیکس، پھل، انڈے یا ڈبل روٹی میں بھی تھوڑی بہت غذائیت پائی جاتی ہے، اس لیے ملازمت پیشہ افراد ناشتے میں ان چیزوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ کسی بھی طرح کی ہلکی پھلکی غذائیت سے بھرپور کھانے ناشتے کے لیے بہترین ہیں۔ماہرین نے ملازمت پیشہ افراد کو ناشتے میں بھاری غذاؤں جیسے کے پراٹھے، لسی، حلوہ پوری وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کرنے کو اس لیے کہا ہے کیونکہ ایسی غذاؤں سے جسم پر سستی طاری ہوتی ہے۔

Recent Posts

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

16 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

26 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

55 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

1 hour ago