صوابی((قدرت روزنامہ)) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر غازی تر بیلہ ڈیم انٹر چینج
کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سماجی شخصیت حاجی عنایت الرحمن زیدہ کی نوجوان صاحبزادی ملازمہ سمیت جاں بحق جب کہ بیوی اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات حاجی عنایت الرحمن کی اہلیہ ، بیٹی ، بیٹا اپنے ملازمہ سمیت اپنے گائوں موضع زیدہ ضلع صوابی آرہے تھے جب ان کی گاڑی غازی تر بیلہ ڈیم انٹر چینج کے قریب پہنچی تو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی الٹ گئی گاڑی میں سوار حاجی عنایت الرحمن کی جواں سال بیٹی اور ساہیوال پنجاب سے تعلق رکھنے والی ملازمہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں جب کہ بیٹا جو کہ گاڑی چلا رہا تھا اور بیوی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ متوفیہ کی نماز جنازہ موضع زیدہ ضلع صوابی میں اتوار کے روز ادا کر دی گئی جب کہ متوفیہ ملازمہ کی میت ساہیوال منتقل کر دی گئی۔
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…