مولانا فضل الرحمان نیب کو ختم کرنے کے خواہاں مگر الیکشن کمیشن سے مطمئن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلزحکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم (پاکستان
ڈیموکریٹک موومنٹ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک قومی احتساب بیورو (نیب) کو فوری طور پر ختم ہو جانا چاہیے، مگر ساتھ ہی بلدیاتی انتخاب میں اپنی جیت کے بعد الیکشن کمیشن پر فی الحال اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے پروگرام “اعتراض ہے” میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق فوری کوئی فیصلہ نہیں لیا جاسکتا جو بھی حکومت آئے گی پھر وہ متفقہ رائے سے فیصلہ کرے گی۔ مگر میرے نزدیک اسے فوری طور پر ختم ہو جانا چاہیے لیکن باقی لوگ بھی ہیں ان کی متفقہ رائے سے فیصلہ ہوگا۔مولانا نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فی الحال کوئی شکایت نہیں مگر الیکشن کمیشن کا صحیح کردار آگے جاکر سامنے آئے گا۔ الیکشن کمیشن میں اصلاحات کی ابھی بھی ضرورت ہے کیوں کہ ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ ہے، عارضی پتہ ہو، مستقل پتہ ہو کوئی نیا پتہ ہو، کچھ ابھی تک پتہ نہیں ہے۔فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن سے متعلق یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے 2018 کا الیکشن کرایا تھا اس الیکشن کمیشن پر ہمیں اتفاق نہیں تھا کیوں کہ اس وقت جو افراد تھے ان پر ہمیں اعتراض تھا لیکن اب جو لوگ آئے ہیں فی الحال وہ بہتر ہیں۔انہوں نے بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق کہا کہ جو پاکستانی ملک سے باہر ہیں ان کی پوری ایک فہرست بناکر انہیں پارلیمنٹ میں نمائندگی دینی چاہیے مگر انہیں مکمل سسٹم کیساتھ دو یا تین نشستیں دی جائیں جس سے ملکی مفاد متاثر نہ ہو، صرف ووٹ سے تو اعتماد نہیں ہوگا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلیے آئین کے تناظر میں ایسا میکنیزم بنانا چاہیے۔مولانا کا خیال ہے کہ جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کےلیے قانون بنا ہے اس کا میکنیزم نہیں ہے یہ قانون ہنگامی طور پر بنایا گیا ہے اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ وہ حکومت میں آئے تو اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے زیادہ ان کی نمائندگی کی بات کریں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

32 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

45 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

59 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago