اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستانی نژاد مجاہد پرویز کی حوالگی کا فیصلہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے2017 میں مجاہد پرویز کی امریکا حوالگی روک دی تھی۔ مجاہد پرویز اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ان پر امریکا میں30 ملین ڈالر کی کرپشن کے الزامات ہیں۔امریکا نے وزارت خارجہ کے ذریعے مجاہد پرویز کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی حکومت کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نے مجاہد پرویز کی حوالگی
کا حکم دے دیا تھا تاہم اسےسال2017 میں اس حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ مجاہد پرویز 1972 سے 2012 تک امریکہ میں مقیم رہے۔ 1992 میں سزا پانے کے بعد ملزم کا امریکہ میں فارمیسی کا لائسنس منسوخ ہواتھا۔ملزم فارمیسی کے کاروباروابستہ تھا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی انکوائری میں مجاہد پرویز تمام تر الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے مجاہد پرویز کی امریکا حوالگی روک دی تھی۔
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…