اسلام آباد ((قدرت روزنامہ)) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان
چار سال بعد دوبارہ متحرک ہوگئے، ان کی بنی گالہ میں اہم ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے اپنے حلقے میں ایک جلسہ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اب اقتدار کا روزہ کھولنے کا وقت آگیا ہے . صحافی عارف حمید بھٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا "کیا ہو رہا ہے بھائی کیا ہو رہا ہے سنا ہے چوہدری نثار بھی بنی گالہ دیکھے گئے، ہاں جی ، نہ جی نہ .
"اسی حوالے سے خاتون نیوز کاسٹر صدف یاسر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا "آج بنی گالہ میں راولپنڈی کی اہم سیاسی شخصیت چوہدری نثار علی خان کی ملاقات . چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ ایک اور اہم ترین، بااثر شخصیت موجود تھی . چوہدری نثارعلی خان بہادر راجپوت اورفوجی خاندان سےتعلق رکھتےہیں وہ شفاف کردار اور گہری سوج بوجھ کے مالک ہیں . "صحافی سلمان درانی نے چوہدری نثار کے متحرک ہونے کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا " کل بنی گالہ میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں چوہدری صاحب کی اینٹری ڈیزائن ہوچکی ہے . چوہدری صاحب ایک دو نہیں بلکہ بیشتر ن لیگی گھوڑے اپنے ساتھ لے کر آرہے ہیں . اس سب میں برگیڈیئر اعجاز شاہ پیش پیش ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ ایک ادارے کی طرف سے اعجاز شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے . جنرل فیض کو سایئڈ لائن کرنے کی پوری کوششیں کی جارہی ہیں، اس کا بھی پس منظر یہی ہے . "دوسری جانب چوہدری نثار علی خان نے اپنے حلقے میں ایک جلسہ بھی کیا ہے . اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفرز انہیں ہوتی ہیں اتنی کسی کو نہیں ہوتیں لیکن انہوں نے چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے، اب لگ رہا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ اقتدار کا روزہ کھولیں گے . انہوں نے کہا کہ لوگ تو اقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہوتے ہیں لیکن انہوں نے نہ کبھی ضمیر کا سودا کیا ہے اور نہ کوئی انہیں دو نمبر کہے گا .
. .