حکومت کا انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن سے بات کرنےکا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن سے بات کرنے کا عندیہ دے دیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کا ماضی بھلانے کا بیان خوش آئند ہے، نوازشریف، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز پارلیمنٹ کا حصہ نہیں، مفرور قیادت سے بات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد شہر ویکسی نیشن میں سب سے پیچھے ہیں، سندھ حکومت گورننس بہتر بنانے پر توجہ دے، سعودی عرب سے مزید23 قیدی پاکستان پہنچ چکے ہیں، عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کیلئے دل میں درد رکھتے ہیں، غفلت برتنے پر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتی عملے کو معطل کیا گیا، سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی وزیراعظم کی کوششوں کا حصہ ہے، چیف الیکشن کمشنر کو وزیراعظم آزاد کشمیرنے لگایا تھا، پولیس اوربیوروکریسی بھی ن لیگ کی حکومت کے تابع تھی۔
ہمارا موقف ہے جو پارلیمنٹ کے اندر لوگ ہیں وہ پارٹی کو لیڈ کریں، ای 8 اورای 9 سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائی کریں گے، نیوی اور فضائیہ کو بھی کہا ہےکہ گرین ایریاز کو خالی کریں، نیشنل پارک میں جہاں بھی کنسٹرکشن ہوگی اسے گرایا جائےگا، الیکٹرانک ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن سے بات کررہے ہیں، کشمیر الیکشن ، سیالکوٹ الیکشن میں کہا گیا دھاندلی ہوئی ، ہم نے 49 انتخابی تجاویز دی ہیں، اپوزیشن اپنی تجاویز لے آئے، سیاسی معاملات اپنی جگہ لیکن بڑی چیزوں پر حکومت اوراپوزیشن کو مل بیٹھنا چاہیے، ملک میں جمہوریت کیلئے ایک دوسرے پر اعتماد کرنا پڑے گا، شہبازشریف کا ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کا بیان خوش آئند ہے، نوازشریف، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں نظام چل نہ سکے، پارلیمنٹ کے اندر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ارکان سے بات کریں گے، نوازشریف یابانی متحدہ پارٹی نہیں چلا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ جون اورجولائی میں بجلی کی طلب میں20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 1500میگاواٹ بجلی اب بھی اضافی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم ہاوَس یونیورسٹی کیلئے 32ارب روپے مختص کردیے گئے۔ وزراء اوروزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے، کپاس کی امدادی قیمت 5 ہزارروپے فی من مقرر کردی۔

Recent Posts

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعےکا ڈراپ سین ہوگیا

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی…

16 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان…

16 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج سے منگل تک تیز ہواؤں…

19 mins ago

بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت کے اعلان پر ڈاکٹر شہبازگل کا موقف بھی آگیا

  نیویارک (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج…

22 mins ago

وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے معاشی بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی جسے منظوری…

25 mins ago

لاٹھی چارج اور گرفتاری کا بھی اختیار، اسلام آباد میں فوج کو دئیے گئے اختیارات کا مراسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوج کو دئیے گئے اختیارات…

30 mins ago