“عمران خان کی جگہ مولانا کو لایا گیا تو انڈیا سے جنگ شروع ہوسکتی ہے جس میں کسی کا بھلا نہیں ہوگا” بھارتی فلم نقاد کمال راشد خان بھی تحریک عدم اعتماد پر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک منفرد نقاد کے طور پر اپنی پہچان رکھنے والے کمال راشد خان (کے آر کے) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو پاک بھارت جنگ کا امکان ہے .

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کے آر کے نے کہا "پاکستانی قائدین سمجھتے ہیں کہ اگر عمران خان کی جگہ مولانا (فضل الرحمان)  آجائیں تو ہی  بھارت کو میزائل حملے کا بھرپور جواب دیا جاسکتا ہے، او بھائی معاف کرو یار .

"

کے آر کے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک عقلمند آدمی ہیں اس لیے انہیں ہی پاکستان کا وزیر اعظم رہنے دیا جائے، اگر مولانا وزیر اعظم بنے تو جنگ ہوجائے گی اور جنگ سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا .

خیال رہے کہ پاکستان کی متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے جس پر ووٹنگ کیلئے سپیکر اسد قیصر نے  25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے . اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو اپوزیشن کی طرف سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان کے صدر بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے .

یہاں یہ بھی یاد  رہے کہ کے آر کے نے جس "میزائل حملے" کا حوالہ دیا ہے وہ 9 مارچ کو ہوا تھا . بھارت کا موقف ہے کہ ان کا براہموس میزائل معمول کی دیکھ بھال کے دوران غلطی سے چل گیا تھا جو پاکستان کے شہر میاں چنوں کے قریب گر کر تباہ ہوا، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں