“عمران خان کی جگہ مولانا کو لایا گیا تو انڈیا سے جنگ شروع ہوسکتی ہے جس میں کسی کا بھلا نہیں ہوگا” بھارتی فلم نقاد کمال راشد خان بھی تحریک عدم اعتماد پر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک منفرد نقاد کے طور پر اپنی پہچان رکھنے والے کمال راشد خان (کے آر کے) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا تو پاک بھارت جنگ کا امکان ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کے آر کے نے کہا “پاکستانی قائدین سمجھتے ہیں کہ اگر عمران خان کی جگہ مولانا (فضل الرحمان)  آجائیں تو ہی  بھارت کو میزائل حملے کا بھرپور جواب دیا جاسکتا ہے، او بھائی معاف کرو یار۔”

کے آر کے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک عقلمند آدمی ہیں اس لیے انہیں ہی پاکستان کا وزیر اعظم رہنے دیا جائے، اگر مولانا وزیر اعظم بنے تو جنگ ہوجائے گی اور جنگ سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے جس پر ووٹنگ کیلئے سپیکر اسد قیصر نے  25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو اپوزیشن کی طرف سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان کے صدر بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہاں یہ بھی یاد  رہے کہ کے آر کے نے جس “میزائل حملے” کا حوالہ دیا ہے وہ 9 مارچ کو ہوا تھا۔ بھارت کا موقف ہے کہ ان کا براہموس میزائل معمول کی دیکھ بھال کے دوران غلطی سے چل گیا تھا جو پاکستان کے شہر میاں چنوں کے قریب گر کر تباہ ہوا، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

2 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

9 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

19 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

44 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago