ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے سرمایہ کاروں کے لئے گیٹ وے ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد، کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ ہونا تاریخی سنگ میل ہے جس میں صوبے کو بغیر سرمایہ کاری کے براہ راست 25فیصد شیئرز ملیں گے، ہم نے 100سالہ سفر طے کرنے ہے بلوچستان کو جنگ اور شورش کے بجائے سرمایہ کار دوست میدان بنائیں گے،یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ریکوڈک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بریسٹو، رکن صوبائی اسمبلی مٹھاخان کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، سیکرٹری معدنیات بلوچستان ظفر بخاری بھی انکے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بیرک گولڈ کمپنی کے سا تھ معاہدہ طے پانا سنگ میل اور بلو چستان کی بہت بڑی کا میابی ہے،بلوچستان کے لئے ریکوڈک معاہدے میں 25فیصد براہ راست شیئر ز بغیر سرمایہ کاری کے رکھے گئے ہیں جو کہ تاریخی اقدام ہے جبکہ سی ایس آر اور رائلٹی کی مد میں بلوچستان کو منصوبے سے ایک بڑا حصہ ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان، آر می چیف جنرل قمر جا وید باجوہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشکور ہوں ہم نے 100سال کا لمبا سفر طے کرنا ہے بلو چستان کو جنگ یا شورش کا میدان نہیں بنائیں گے انشاء اللہ بلو چستان کو تر قی کے نئے دور میں داخل کریں گے جہاں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان سرمایہ کاروں کے لئے گیٹ وے ہوگا،بیرک گولڈ جیسی دنیا کی سب سے بڑی سونے اور چاندی دریافت کرنے والی کمپنی کا بلو چستان میں موجود ہونا اور یہاں کام کرنا ایک تا ریخی عمل ہے،انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے لوگوں کے جودس سال ضائع ہوئے ہیں امید ہے کہ نئے دور میں شامل ہونے سے عوام کے گلے شکوے نئے دور میں دور ہونگے انہوں نے کہا کہ وفا قی و بلوچستان حکومتوں اور بیرک گولڈ کی وجہ سے انوسٹرز کے لئے ایک دروازہ کھل گیا ہے جس طرح ہم بلو چستان کے شیئر ز کے لئے لڑ تے رہے ہیں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے جس انداز میں ہمیں سپورٹ کیا اسکی مثال نہیں ملتی . اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بریسٹو نے کہا ہے کہ ریکوڈک کو دنیا کے سونے اور تانبے کے ذخائر کے لئے بہترین منصوبہ بنائیں گے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور دونوں جانب سے رابطہ کاروں کی مدد سے ہم ایک مفاہمت پر پہنچے ہیں ہمیں چیلنجز درپیش ہونگے مگر اپنے شراکت داروں کی معاونت سے ہم انہیں عبو ر کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری منزل دنیا کے بڑے سونے اور تانبے کا خریدار بننا ہے ہم تمام شراکت داروں کو فائدہ پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں یہ ایک اہم سنگ میل ہے جس سے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا ہماری ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بھی اس منصوبے سے فائدہ پہنچے .

. .

متعلقہ خبریں