ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کے سرمایہ کاروں کے لئے گیٹ وے ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد، کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا معاہدہ ہونا تاریخی سنگ میل ہے جس میں صوبے کو بغیر سرمایہ کاری کے براہ راست 25فیصد شیئرز ملیں گے، ہم نے 100سالہ سفر طے کرنے ہے بلوچستان کو جنگ اور شورش کے بجائے سرمایہ کار دوست میدان بنائیں گے،یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ریکوڈک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بریسٹو، رکن صوبائی اسمبلی مٹھاخان کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، سیکرٹری معدنیات بلوچستان ظفر بخاری بھی انکے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بیرک گولڈ کمپنی کے سا تھ معاہدہ طے پانا سنگ میل اور بلو چستان کی بہت بڑی کا میابی ہے،بلوچستان کے لئے ریکوڈک معاہدے میں 25فیصد براہ راست شیئر ز بغیر سرمایہ کاری کے رکھے گئے ہیں جو کہ تاریخی اقدام ہے جبکہ سی ایس آر اور رائلٹی کی مد میں بلوچستان کو منصوبے سے ایک بڑا حصہ ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان، آر می چیف جنرل قمر جا وید باجوہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشکور ہوں ہم نے 100سال کا لمبا سفر طے کرنا ہے بلو چستان کو جنگ یا شورش کا میدان نہیں بنائیں گے انشاء اللہ بلو چستان کو تر قی کے نئے دور میں داخل کریں گے جہاں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان سرمایہ کاروں کے لئے گیٹ وے ہوگا،بیرک گولڈ جیسی دنیا کی سب سے بڑی سونے اور چاندی دریافت کرنے والی کمپنی کا بلو چستان میں موجود ہونا اور یہاں کام کرنا ایک تا ریخی عمل ہے،انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے لوگوں کے جودس سال ضائع ہوئے ہیں امید ہے کہ نئے دور میں شامل ہونے سے عوام کے گلے شکوے نئے دور میں دور ہونگے انہوں نے کہا کہ وفا قی و بلوچستان حکومتوں اور بیرک گولڈ کی وجہ سے انوسٹرز کے لئے ایک دروازہ کھل گیا ہے جس طرح ہم بلو چستان کے شیئر ز کے لئے لڑ تے رہے ہیں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے جس انداز میں ہمیں سپورٹ کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرک گولڈ کے سی ای او مارک بریسٹو نے کہا ہے کہ ریکوڈک کو دنیا کے سونے اور تانبے کے ذخائر کے لئے بہترین منصوبہ بنائیں گے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور دونوں جانب سے رابطہ کاروں کی مدد سے ہم ایک مفاہمت پر پہنچے ہیں ہمیں چیلنجز درپیش ہونگے مگر اپنے شراکت داروں کی معاونت سے ہم انہیں عبو ر کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری منزل دنیا کے بڑے سونے اور تانبے کا خریدار بننا ہے ہم تمام شراکت داروں کو فائدہ پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں یہ ایک اہم سنگ میل ہے جس سے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا ہماری ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بھی اس منصوبے سے فائدہ پہنچے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

8 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

18 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

21 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

38 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

41 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

3 hours ago