کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ کاہفتہ کے روزعجلت میں ریکوڈک ڈیل کی منظوری آئندہ 6 نسلوں کے حق پر ڈاکہ و اپنے اقتدار کو بچانے کاحربہ و ریاست کے طاقتور ادارے کی خوشنودی اس کے مفادات کاتحفظ ہے پہلے بھی حکمرانوں نے غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدہ کرکے بلوچستان کو گروی رکھ دیااب اعادہ ناقابل معافی جرم قابل مذمت ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ساتھ غداری و وقتی فوائد کے حصول کا زرئعہ و بدنیتی پر مبنی مسودہ آئین و قانون کے و سپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے امریکی کمپنی بیرک گولڈ سے یہ معاہدہ کیا ہے جو پہلے ہی بلوچستان کو گذشتہ تیس سال سے سراب کے پیچھے لگایا ہے نہ کچھ نکالتا ہے نہ عوام کو فائدہ بس صرف کاغذوں میں وسائل کو ہتھیانا مقصد ہے تاکہ پاکستان خود یا کوء اور کمپنی یہ کام نہ کرسکے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…