34ممبران اسمبلی کے عدم اعتماد کے بعد حکومتی قلعے میں شگاف پڑچکا، غفور حیدری

تیمرگرہ (قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں واضح طور پر اکثریت کھوچکی ہے،34ممبران اسمبلی کی اپنی ہی حکومت پرعدم اعتماد کے بعد حکومتی قلعے میں شگاف پڑ چکاہے ،جلد عوام کو خوشخبری سننے کو ملی گی،پی ٹی آئی کو حکومت میں رہنے کا اب کو ئی جواز نہیں ،بحران سے بچنے کے لے حکمران فوری طور پر مستعفی ہوکر عام انتخابات کا اعلان کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ریسٹ ہاو س تیمرگرہ میں دینی مدارس سے فار غ التحصیل 70علما ءکرام کے اعزاز میں جمعےت طلبہ اسلام دیرپائےن کے زیراہتمام فضلاءکا نفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ،اپنے خطاب میں عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد تحریک آنے کے بعد عمران خان کی جانب سے عوامی جلسوں میں قائد جمعیت سے متعلق ناشایستہ الفاظ کا استعمال بو کھلاہٹ کی واضح د لیل ہے ،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ نوکریوں کے دعویداروں نے معیشت کا جنازہ نکال کر ملک کو آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ صوبہ پختون خواہ پر مسلط شد ہ حکمرانوں نے 8سالوں میں ایک بھی ترقیاتی پراجیکٹ مکمل نہیں کیا ،مغربی تہذیب کے علمبرداروں نے نے تین سال کے اندر سی پیک منصوبے کورول بیک اور کشمیر کا سوداکرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا مدارس میں پچاس لاکھ بچے کسی بھی حکومتی امداد کے بغیر عوامی تعاون سے تعلیم کاسلسلہ جاری ر کھے ہو ئے اور یہ سلسلہ آیندہ بھی جاری رہیگا ،تقریب سے جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری عطاءا لحق درویش ،ضلعی امیر سراج الدین،جے ٹی آئی کے صوبائی صدر حافظ رحمت شہزاد،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی جاوید اقبال،سابق سینیٹر مولانا عبدالرشیدجے یوآئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان، جے یو آئی تحصیل تیمرگرہ سے چیئرمین شپ کے امیدوار مولانا مفتی عرفان الدین ،جمعیت طلبہ اسلام کے مرکزی فنانس سیکرٹری اسرار اللہ مظہری،ضلعی کنوینر مطیع اللہ قاسمی و دیگر نے بھی خطاب کیا .

.

.

متعلقہ خبریں