ڈسپرین کی صرف دو گولیاں اور دانوں سے پاک چہرہ

(قدرت روزنامہ)اکثر خواتین کو ایکنی کا مسئلہ رہتا ہے اور ان کے چہرے دانوں سے بھرے ہوتے ہیں جو نہایت برے لگتے ہیں۔

اس حوالے سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ جب یہ دانے ختم ہوجاتے ہیں تو ان کے داغ چہرے کو بدنما بنا دیتے ہیں۔

آج ہم آپ کے اس مسئلے کا ایک حل لائے ہیں جو کہ ان دانوں کو نا صرف خشک کر دے گا بلکہ دانوں کے ختم ہونے کے بعد اس کے داغ کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

جو نسخہ ہم آپ کو آج بتانے جارہے ہیں اس میں دراصل ڈسپرین کی گولیوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

ڈسپرین میں سیلیسیلک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ دانوں کو خشک کرتا ہے۔

یہاں یہ بات جاننا بے حد ضروری ہےکہ ڈسپرین اسکن ڈرائی کرتا ہے اگر ڈرائی اسکن والی خواتین اس کو لگائیں گی تو ان کی جلد مزید ڈرائی ہوکر خراب ہوجائے گی۔

استعمال کا طریقہ

ڈسپرین کی چند گولیاں لیں اور اس کو پیس کر پاؤڈر بنالیں۔ پھر اس میں ایک چمچ نیم گرم پانی شامل کریں۔ اب یہ مکسچر لگانے کے لیے تیار ہے۔

چہرے کو دھوکر خشک کرلیں۔

اس کے بعد چہرے پر ڈسپرین کا مکسچر لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں۔

جب یہ اچھی طرح خشک ہوجائے تو اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں۔

اس کے بعد چہرے پر کوئی بھی لوشن لگالیں۔

نوٹ

اگر آپ ڈسپرین کے اس مکسچر کو چہرے پر فیس ماسک کی طرح لگاتی ہیں تاکہ کیل مہاسوں کو بھی کنٹرول کیا جا سکے تو اس کو آپ ہفتے میں ایک سے دو بار ہی استعمال کریں۔

اگر یہ مکسچر صرف دانوں پر لگاتی ہیں تو دن میں ایک بار لگائیں جب تک دانے خشک نہ ہوجائیں۔

واضح رہےکہ ڈسپرین کو عام طور پر جسم میں درد ، دانت میں درد ، ماہواری کے دوران ہونے والے درد اور بخار کی کیفیت میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ ڈسپرین میں موجوداسپرین خون کو پتلا کرتا ہے۔ اس وجہ سے دل کے دورے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

Recent Posts

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

5 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

22 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

24 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

3 hours ago